بیدر۔26؍جون۔(اعتماد نیوز)۔
شاہین آئی اے ایس اکیڈمی بنگلور کے زیراہتمام 45روزہ رہائشی کوچنگ برائے سیول سرویسیس امتحانات 14جولائی سے ہوگی ۔ جس کی اطلاع دیتے ہوئے جناب عبدالقدیر سکریڑی شاہین ادارہ جات بید رنے بتایاکہ ریاست کرناٹک کے 10مقامات بنگلور ، بیلگام ، بیلاری ، بیدر ، بیجاپور ، داونگیرے ، گلبرگہ ، ہبلی ، منگلور اور میسور پر سیول سرویسیس کی کوچنگ کے لئے سیلکشن ٹسٹ ہوں گے۔ جس کے لئے شاہین کی ویب سائٹwww.shaheenpucollege.comسے درخواست فارم ڈاؤن لوڈ کئے جاسکتے ہیں ۔امیدواروں کو فارم پرکرکے 2جولائی تک داخل کرنے ہوں گے۔ جس کا ٹسٹ 6جولائی کو مذکورہ مقامات پر ہوں گے۔ اور کلاسیس کا باضابطہ آغاز 14جولائی سے شاہین آئی اے ایس ا کیڈمی، آرمسٹرانگ روڈ ،
نزدمسجد بیدواڑی ، شیواجی نگر بنگلور میں ہوگا۔ بنگلور ، دہلی اور چنئی کے معروف اداروں کے تجربہ کار کوچ ان کلاسیس کو لیں گے۔ کتابیں اور رہائش مفت رہیں گی ۔ طعام کاانتظام امیدوار کو خود کرنا ہوگا۔مزید تفصیلات کے لئے عبدالسبحان سے 8050889585پر رابطہ کیاجاسکتاہے۔ ڈپٹی کمشنر بیدر ڈاکٹر پی سی جعفر اپنے رفقا کے ساتھ ان کوچنگ کلاسیس کی رہنمائی کریں گے۔ واضح رہے کہ یہ فاؤنڈیشن کوچنگ پروگرام مختلف مقابلہ جاتی امتحانات کے لئے فائدہ مندر ہے گا۔مختلف اداروں کے ذمہ داران ، این جی اواور امام وخطیب حضرات سے اپیل ہے کہ یہ تفصیلات خواہشمندامیدواروں تک پہنچاتے ہوئے ملت کے نوجوانوں پر استفادہ کی راہ آسان کریں ۔ مزید بتایاگیاہے کہ میسکو کیڈر ، دارالشفاء حیدرآباد میں تلنگانہ اور رائلسیما کے امیدواروں کے لئے سلکشن ٹسٹ رہے گا۔ کوآرڈی نیٹر شیاملا سے 9705533603پر رابطہ کیاجاسکتاہے۔